ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ریاست کے تین شہروں میں سوپر اسپشالٹی اسپتالوں کو کابینہ کی منظوری

ریاست کے تین شہروں میں سوپر اسپشالٹی اسپتالوں کو کابینہ کی منظوری

Tue, 29 Aug 2017 14:01:50    S.O. News Service

بنگلورو،28؍ اگست(ایس اونیوز) ریاستی کابینہ نے آج تین مقامات پر سوپر اسپیشالٹی اسپتال کی تعمیر کو منظوری دی ہے۔ وزیر اعلیٰ سدرامیا کی صدارت میں منعقدہ کابینہ اجلاس میں طے کیاگیا کہ تین سال میں ان اسپتالوں کی تعمیر کے کام کو مکمل کرلیا جائے گا۔ کابینہ کے بعد اخباری نمائندوں کو تفصیلات دیتے ہوئے وزیر برائے قانون ٹی بی جئے چندرا نے یہ بات بتائی۔ا نہوں نے کہاکہ میسور کے کے آر اسپتال کے احاطہ میں 123.77 کروڑ روپیوں کی لاگت پر ایک اسپتال تعمیر کی جائے گی اور اس کیلئے 37.5 کروڑ روپیوں کی لاگت پر آلات مہیا کرائے جائیں گے۔اسی طرح بلاری کی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کے احاطہ میں 140کروڑ روپیوں کی لاگت پر ایک ملٹی اسپیشالٹی اسپتال کی تعمیر ہوگی اور اسے 34کروڑ روپیوں کے آلات مہیا کرائے جائیں گے۔ جبکہ گلبرگہ کی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کے احاطہ میں 107کروڑ روپیوں کی لاگت پر استپال کی عمارت تعمیر ہوگی اور 41کروڑ روپیوں کے آلات خریدے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ گدگ میں سو بستروں پر مشتمل ویمنس اسپتال کی تجدید کو بھی کابینہ نے منظوری دے دی، اس پر 6.5کروڑ روپیوں کی لاگت آئے گی۔ انہوں نے بتایاکہ بنگلور ٹمکور شاہراہ پر نلمنگلا قومی شاہراہ کے قریب آنے والے بنگلور انٹرنیشنل ایگزی بیشن سنٹر میں داخلہ کیلئے کابینہ نے 1.61کروڑ روپیوں کی لاگت پر ایک انڈر پاس کی تعمیر کو بھی منظوری دے دی۔


Share: